مقدسہ مریم بے داغ پیرش انارکلی لاہور میں لطوریائی مو سیقی کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ

  مورخہ 20مئی2022کو مقدسہ مریم بے داغ پیرش انارکلی لاہور میں لطوریائی مو سیقی کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تمام پیرش کی کوائرز اور مناد صاحبان نے شرکت کی۔اس ورکشاپ کا مقصد کوائرز کولطوریائی موسیقی کے حوالے سے راہنمائی دینا تھا تاکہ عبادتی ماحول کو بہتر اور پْر معنی بنایا جا سکے۔اس ورکشاپ کے مقرر ریورنڈ فادر سیمسن دلاور پیرش پریسٹ تھے جنہوں نے بتایاعبادت میں موسیقی کا مطلب اپنی آواز سے خدا کے نام کو جلال دینا ہے۔اس لئے لطوریا ئی موسموں کے مطابق گیتوں کو انتخاب کریں۔مزید انہوں نے لوسیفر فرشتے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ آسمانی کوائر کا لیڈر تھااْس میں غرور تھااور اْسی غرور کی بدولت آسمان سے نیچے پھینک دیا گیا۔کوائر کے ممبران کو سمجھایا کہ سب مل کر ایک ساتھ خدا کے جلال کے لئے خدمت کریں تاکہ خدا سے برکات پائیں کیونکہ بغاوت ہم آہنگی کو ختم کر کے انتشار پھیلاتی ہے۔  

Add new comment

3 + 11 =