مقدسہ مریم بیداغ پیرش انارکلی میں جشنِ آزادی نہایت دْھوم دھام سے منایاگیا

 

 مورخہ14اگست2021کو مقدسہ مریم بیداغ پیرش انارکلی لاہورمیں جشنِ آزادی نہایت دْھوم دھام سے منایاگیا۔اس موقع پر ریورنڈ فادر سیمسن دلاور پیرش پیریسٹ انارکلی نے شکرگزاری کے لئے پاک ماس کی اقدس قربانی خْدا کی نذر گزارنی۔فادر موصوف نے دوران ِ وعظ قیامِ پاکستان میں مسیحیوں کی قربانیوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ نیز انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں آنے والی تمام مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کرتے ہوئے اپنی مسیحی پہچان قائم رکھنی ہے۔پاک ما س کے بعد جشنِ آزادی کی تقریب  کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔اس کے بعد بچوں نے ملیِ نغمے اور تقریروں کے ذریعے وطنِ پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔پروگرام کے آخر میں ریورنڈ دفادر سیمسن دلاور اور پاسٹرل ٹیم انارکلی نے مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔ 

Add new comment

4 + 0 =