Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
مسیح کی طرح حلیم، فروتن اور فرمانبردار بنیں۔ریورنڈ فادر خان پولوس
Thursday, July 13, 2023
گزشتہ دنوں سینٹ کیتھرین آف سینا کی دومینیکن سسٹرز نے سینٹ جوزف سوسائٹی فیصل آباد میں دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔جس کا عنوان ”انجیلی بشارت کو تحفہ کے طور پر جینا“ تھا۔
اس سیمینار کے مقر ر ریورنڈ فادر خان پولوس تھے۔فادر موصوف نے بتایا کہ مسیحت کے اندر، انجیلی بشارت
کیلئے سب سے پہلے ہمیں مسیح کی طرح حلیم،فرمانبردار اور فروتن بننا ہے کیونکہ ہمیں دنیامیں مسیح کے گواہ بننے کے لیے بلایا گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم میں سے ہر فرد کو ایک مقدس کی طرح یسوع مسیح کی تقلید کرنی چاہئیے۔جس نے فرمانبرداری کے ساتھ اپنے باپ کی مرضی کو پورا کیا۔
اس لئے ہمیں اپنے رویے کوبھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خدا کے فضل اوراْس کی مہربان فطرت کو دنیا کے سامنے ظاہر کریں۔
Add new comment