مریم آباد پیرش میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد

مورخہ 15نومبر 2021 کو مریم آباد پیرش میں ریورنڈ فادر طارق جارج ریکٹر مریم آباد کی زیر نگرانی میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ان بچوں کے  لیے پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی۔اس موقع پر ریورنڈ فادر ر طارق جارج نے بچوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی تعلیم و تربیت اوران کی کردار سازی میں سرپرستوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، سرپرستوں کی مشفقانہ تربیت اور تعلیم کے تئیں  ہی بچوں کا شوق و لگن پیدا ہوتا ہے  اور ان کی محنت انہیں کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔لہذا اِن کی کامیابی پر ان کے علاوہ ان کے اساتذہ اور والدین بھی مبارکباد کے مستحق  ہیں۔
 بعد ازاں فادر صاحب اور پیرش ممبران نے کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Add new comment

3 + 4 =