متحدہ عرب امارات میں ابراہیمی خاندانوں کے لئے مشترکہ عبادت گاہ کا قیام

متحدہ عرب امارات میں ابراہیمی خاندانوں کے لئے مشترکہ عبادت گاہ بنائی گئی ہے۔ابراہیمی خاندان سے تعلق رکھنے والے تینوں مذاہب کے لوگ جن میں مسیحی،مسلم اور یہودی شامل ہیں۔اس عبادت گا ہ کا مقصد بین الامذاہب مکالمہ کو فروغ دینا ہے۔ عبادت کے تینوں گھر، امام الطیب مسجد، سینٹ فرانسس چرچ، اور موسی بن میمون کی ہیکل، لوگوں کو جوڑنے، باہمی مکالمے، علم کے تبادلے، اور عقیدے کے عمل کے ذریعے اپنی مشترکہ انسانیت کو سمجھنے اور ایک دوسرے کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کرے گی۔
یاد رہے یہ دنیا کا ایک منفرد قدم ہے جومتحدہ عرب امارات کی حکومت نے اْٹھایا ہے جسے پوری دنیا میں بہت سراہا جا رہا ہے۔

Add new comment

6 + 7 =