ماسک پہننے سے پہلے 5 منٹ کی ورز ش کردے گی بڑی مشکل آسان

کورونا کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے پورے دن یا زیادہ تر وقت کے لیے چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا یقیناً کوئی آسان کام نہیں ہے- اکثر لوگوں کو ماسک لگانے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ متعدد افراد الجھن یا عادی نہ ہونے کی وجہ سے خطرے کے باوجود ماسک کو ٹھوڑی سے نیچے کھینچتے رہتے ہیں - اس کے علاوہ ماسک پہننے سے پسینہ اور گھٹن کی شکایت بھی پیدا ہوتی ہے-
ممکنہ طور پر اس بیماری سے بچنے کے لیے یہ ماسک ہمیں طویل عرصے تک پہننا ہوں گے لیکن کچھ ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے ہم ماسک کو قابلِ برداشت بنا سکتے ہیں - ماہرین کے مطابق ماسک پہننے سے قبل کی جانے والی ایک 5 منٹ کی چھوٹی سی ورزش بڑی تبدیلی لا سکتی ہے-

ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مطابق ورزش کے لیے سب سے پہلے آپ لیٹ جائیے اور اپنے گھٹنوں کو موڑ لیجیے- اب اپنا ایک ہاتھ سینے پر جبکہ دوسرا ہاتھ پیٹ پر رکھ لیں بالکل پسلیوں کے نیچے اور ناک کے ذریعے سانس لیں اور ہوا کو پیٹ کی گہرائی میں جانے دیں - اگر آپ یہ عمل صحیح طریقے سے کر رہے ہوں گے تو آپ کا پیٹ پر رکھا ہاتھ اوپر اٹھنا چاہیے جبکہ سینے پر رکھا ویسے کا ویسا رہے گا- آخر میں آپ نے پیٹ کے پٹھوں کو سخت کرتے ہوئے ہونٹوں سے سانس خارج کرنی ہے- اس وقت آپ کے پیٹ پر رکھے جانے والے ہاتھ کو اب واپس اپنی اصلی حالت میں آجانا چاہیے-
آغاز میں دن میں دو بار یہ پانچ منٹ کی ورزش کریں، پھر آہستہ آہستہ 10 سے 20 منٹ تک لے جائیں تاکہ آپ کا ماسک پہننا آسان ہوجائے۔آپ کو ماسک پہننے سے قبل اور پہننے کے بعد 5 معیاری سانسیں ضرور لینی چاہئیں - آپ چار سیکنڈ تک ناک سے سانس لیں اور 6 سیکنڈ تک منہ سے خارج کریں جبکہ 2 سیکنڈ آرام کریں -
ان آسان تراکیب سے آپ کے سانس لینے کے لیے استعمال ہونے والے پٹھوں میں مضوطی پیدا ہوگی اور آپ کو ماسک پہننے کے دوران سانس لینے میں آسانی ہوگی جبکہ ماسک پہنے ہوئے بھی آپ خود کو پرسکون محسوس کریں گے-

Add new comment

7 + 7 =

Please wait while the page is loading