قومی کمیشن برائے امن وانصاف فیصل آباد کے زیرِ اہتمام خواتین کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد

قومی کمیشن برائے امن وانصاف فیصل آباد کے زیرِ اہتمام خواتین کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد

گزشتہ دنوں ہولی روزی کاتھولک چرچ فیصل آبادمیں قومی کمیشن برائے امن وانصاف فیصل آباد کے زیرِ اہتمام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیاجس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد معاشرے میں عورتوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا اور عورتوں کے حقوق سے متعلق شعوربیدار کرنا تھا۔
عزت مآب ڈاکٹر بشپ اندریاس رحمت، فادرخالد رشید عاصی (ڈائریکٹرNCJP)، مزمل یار(ڈویژنل ڈائریکٹرشوشل ویلفیئر) آمنہ عالم (ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر)محترمہ شازیہ جارج، محترمہ ندا مقبول اور شاہد انور ایڈووکیٹ نے شرکاء سے خطاب کیا۔
عزت مآب ڈاکٹر بشپ اندریاس رحمت نے کہا کہ مرد اور عورت جب مل کر کام کرتے ہیں، کسی کے ساتھ امتیاز اور تعصب نہیں برتا جاتا تو معاشرہ زیادہ تیزی سے اور زیادہ عمدہ طریقے سے ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے کرتا ہے۔ تاہم ایسی سوچ بلند کرنے کی ضرورت ہے  جس سے معاشرے میں عدم مساوات کو دور کرنے میں مدد دیں۔
 دوران سیمینار مقررین نے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں عورتوں کے ساتھ امتیاز روا رکھا جاتا ہے اور اُنھیں فیصلہ سازی اور ترقیاتی امور میں شامل نہیں کیا جاتا جس کی بنا ء پر عورتیں احساس ِ محرومی کی لپیٹ میں آجاتی ہیں۔ مگر موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق عورتوں کو بھی مردوں کے برابر رُتبہ اور اہمیت دی جانی چاہئیے تاکہ عورتیں بھی مردوں کی طرح ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔
مزید انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں پر مردوں کو ترجیح دی جاتی ہے جس کی وجہ سے عورتیں احساس ِ کمتری کی شکار ہیں۔ لیکن عورتوں کو خودمختار بنا نے کیلئے ضروری ہے کہ ہم عورتوں کو نہ صرف تعلیم اور ہنر مندی کی دولت سے مالا مال کریں بلکہ اُنھیں فیصلہ سازی کے معاملات میں بھی شامل کریں۔
 

Add new comment

2 + 7 =