قومی زیارت گاہ مریم آباد میں پانچواں سالانہ ویلکم جیزز فیسٹیول بڑ ی عقیدت سے منایا گیا

 یکم دسمبر 2021کو قومی زیارت گا ہ مریم آباد میں پانچواں سالانہ ویلکم جیزز فیسٹیول بڑی عقیدت سے منایا گیا۔پروگرام کا آغاز پاک ماس سے ہوا۔جس کی قیادت ریورنڈ فادر طارق جارج ریکٹر آف مریم آبا د نے کی۔فادر موصوف نے وعظ میں کہا یہ آمد کے ایام دراصل ہماری ایمانی تیاری کے ایام ہیں۔جس میں ہم توبہ اور تبدیلی کے ذریعے خدا کی محبت کا تجربہ کرتے ہیں۔اور اپنے آپ کو تبدیل کر کے جیز ز کو اپنے دل کی چرنی میں ویلکم کرتے ہیں۔ پاک ماس کے بعد مریم آباد سکولز کے بچوں نے انگلش میں کرسمس ڈرامہ، کرسمس کے حوالے سے گیت سنگیت اور نظمیں پیش کیں اور اس کے ساتھ ساتھ کرسمس سمبلز کا مقابلہ کروایا گیا۔خوبصورت سمبلز تیار کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی انعامات دے کر کی گئی۔آخر میں ریورنڈ فادر طارق جارج نے تمام بچوں کو مبارکباد پیش کی اور تمام انتظامیہ کا خصوصاً پیرش کے مناد صاحبان کا پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے شکریہ ادا کیا۔
 

Add new comment

2 + 0 =