فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنس کی ختمی دستاویز جاری

مورخہ 15مارچ 2023کو فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنس(FABC) کی پچاسویں حتمی دستاویزبنام  ”Journeying Together as People of Asia“ آن لائن لانچ کردی گئی۔                                
 FABC کی پہلی جنرل کانفرنس 12-30 اکتوبر 2022 کو بان فو وان پاسٹرل ٹریننگ سنٹر، بینکاک میں منعقد ہوئی، جس میں اس کی گولڈن جوبلی بھی منائی گئی۔اور اب ان کی ختمی دستاویز آن لائن جاری کردی گئی ہے۔یہ دستاویز40 صفحات پر مشتمل ہے جسے پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا۔
پہلا حصہ: اکٹھے سفر کرنا ہم آہنگی کے بلاؤے کا جواب دینے کے بارے میں ہے۔ یہ ایک سنڈی کلیسیا کے تین ضروری عناصر کے بارے میں بات کرتا ہے: شراکت،رفاقت اور مشن۔
دوسرا حصہ: ایشیا کی اْبھرتی ہوئی حقیقتوں کو دیکھنا اورایشیا میں کلیسیا کو درپیش مسائل کی وضاحت کرتا ہے۔ 
تیسرے حصہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جاننا کہ روح ایشیا میں کلیسیا سے کیا کہہ رہا ہے۔
جبکہ چوتھا اور پانچواں حصہ: ایشیائی ثقافت اور روحانیت کے بارے میں بیان کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ نئے راستے کھولنے سے تبدیلی کا راستہ نکلتا ہے۔

Add new comment

4 + 6 =