فیصل آباد ڈایوسیس میں کیتھولک طلب علموں کے لئے سکالر شپ پروگرام کا انعقاد

مورخہ 28 ستمبر 2021 کو فیصل آباد ڈایوسیس میں کیتھولک طلب علموں کے لئے سکالر شپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد فیصل آباد کے مختلف پیرشیز کے مستحق کیتھولک طلب علموں کو وظائف دینا تھا۔اس پروگرام کے تحت 40مستحق اور ہونہار بچوں نے عزت مآب بشپ اندریاس رحمت کے دستِ مبارک سے سکالر شپ حاصل کی۔بعدازاں  ریورنڈ فادرعابد تنویر (وکر جنرل) اور جناب انیل مشتاق (ڈایوسیزن ہیڈ کاریتاس پاکستان فیصل آباد)نے بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے 
عزت  مآب بشپ اندریاس رحمت نے کہا کہ موجودہ دور کی اشد ضرورت ہے کہ مسیحی نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں۔ تاکہ مسیحی قوم کا فخر بنیں۔آخر میں سکالر شپ حاصل کرنے والے طلب علموں  نے بشپ صاحب کا شکریہ ادا کیااور بھر پور محنت کا یقین دلایا۔

 

Add new comment

4 + 6 =