فوکولاری تحریک کی جانب سے نوجوانوں کے لئے ایک پروگرام یوتھ ان ایکشن کا انعقاد

مورخہ 20 نومبر 2021 کو فوکولاری تحریک کی جانب سے نوجوانوں کے لئے ایک پروگرام یوتھ ان ایکشن سینٹ انتھونی  ہائی اسکول سِسل چوہدری روڈ(لارنس روڈ) لاہور منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں لاہور کے تما م پیرشز اور پاکستان کے دیگر شہروں کراچی، قصور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈلوال، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد سے بھی یوتھ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کاہن، راہبات، سیمینیرئین اور مبشرانِ انجیل کی شمولیت بھی قابلِ دید تھی۔ شُرکاء کی کُل تعداد480تھی۔ 
 ریورنڈ فادر قیصر فیروز او۔ ایف۔ ایم کیپ نے دُعا میں رہنمائی کی اور برکت دیتے ہوئے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔  پروگرام کا مرکزی خیال پوپ فرانسس کے اُس پیغام سے لیا گیا جو انھوں نے ڈائیوسِزن ورلڈ یوتھ ڈے2021 کے موقع پر پرتگال میں نوجوانوں سے مخاطب ہو تے ہو ئے کہا تھا کہ؛  ”آج کے دور میں ہم نے یسوع المسیح کی گواہی دینا چھوڑ دی ہے۔اس لئے انھوں نے تما م بپتسمہ یافتہ افراد سے التماس کی تھی کہ دُنیاکو اپنے اعمال اور کر دار سے مسیح یسوع کی گواہی دیں۔تاکہ ہم سب مل کرایک نئی دُنیا کی تعمیر کر سکیں۔“پروگرام کے مہمانِ خصوصی تقدس مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسِس شاء تھے۔ جنہوں نے فوکولاری تحریک کی انتطامیہ کو بڑی سطح پر ایک پُرمعنی پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور دیگر موضوعات کے علاوہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا؛ ہم برکت شُدہ لوگ ہیں اور جا نتے ہیں کہ زندگی خدا کا تحفہ ہے۔ جس نے یہ پہچان لیاوہ  خدا کے ساتھ رابطہ رکھتا ہے تاکہ وہ خدا کے فضل سے آنے والی تمام مشکالات پر غالب آتے ہو ئے زندگی کوخوبصورت بنا کر دوسروں کے لئے مثال بن سکے۔اور اپنی پہچان اور اپنی شخصیت کی تکمیل پائیں۔

 
 

         

Add new comment

12 + 8 =