فضیلت مآب بشپ جوزف ارشد کا مقدس جان پال دوئم کیتھولک چرچ اقبال ٹاؤن میں پاسبانی دورہ

گزشتہ دنوں مُقدس جان پال دوئم کیتھولک چرچ اقبال ٹاؤن میں فضیلت مآب بشپ جوزف ارشد نے پاسبانی دورہ کیا۔جس کے انتظامات ریورنڈ فادر اعظم صدیق پیرش پریسٹ، معاون پریسٹ ریورنڈفادر میسم الیاس اور پاسٹرل ٹیم کی سر پرستی میں کئے گئے۔ پاک ماس سے پہلے پیرش کمپاؤنڈ میں پودے لگائے گئے اور چرچ کے نام کی تختی کو برکت دی گئی اور بشپ صاحب نے چرچ کا نام مُقدس جان پال دوئم کاباقاعدہ اعلان کیا۔  بعدازاں پاک ماس کے دوران فضیلت مآب بشپ جوزف ارشد نے بچوں کواپنے دستِ مبارک سے استحکام کا ساکرامنٹ دیا۔ اس عبادت میں پیرش کے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاک شراکت کے بعد پورے پیرش کے روزری گروپس کو برکت دی گئی خصوصی طور پر I-9 اور ناصرت ٹاؤن میں نئے روزی گروپس کو برکت دی تا کہ مقدسہ ماں پریم کی سفارشوں سے خُدا کی برکات حاصل کر سکیں۔  بشپ صاحب نے پاسڑل ٹیم کے ہمراہ نئے پیرش آفس کو برکت بھی دی گئی۔ عبادت کے اختتام سے پہلے ریورنڈ فادر اعظم صدیق نے تمام مومنین،مبشرانِ انجیل اور انتظامیہ اور خصوصی طور پر بشپ جی کا شکریہ ادا کیا۔

Add new comment

2 + 2 =