فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کے ہمراہ اسلام آباد۔ راولپنڈی ڈایوسیس کے وفد کا اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کا دورہ

 مورخہ 13جولائی 2021کو اسلام آباد،راولپنڈی ڈایوسیس سے آئے ہوئے ایک وفد نے  اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کا دورہ کیا۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد اور ڈاکٹر ضیاء الحق اس دن کے مہمان خصوصی تھے۔ دونوں شخصیات نے بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور ملک میں متنوع مسلک کے لوگوں میں ہم آہنگی لانے کے لئے ایک دوسرے کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر تمام وفد کو اسلامک ریسرچ انسیٹیوٹ میں موجود تمام تاریخی کتب اور تصاویر کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا گیا ۔ 
اس موقع پر فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ پائیدار امن کا قیام معاشی اور معاشرتی ترقی کی کلید ہے۔ دنیا میں خوشحالی کے لیے تمام مذاہب  میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ موجودہ حالات میں دنیا میں ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ اور فرد  اورخاندان کے ساتھ ساتھ اقوام کا بھی پُر امن ہونا ضروری ہے۔

Add new comment

6 + 11 =