فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کی قیادت میں آرچ ڈایوسیس لاہورکے تمام کمیشنزکیلئے کرسمس گیٹ ٹوگیدر کا انعقاد

مورخہ 3 جنوری 2020 کو بشپ ہاؤس لاہور میں فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کی قیادت میں آرچ ڈایوسیس لاہورکے تمام کمیشنزکیلئے کرسمس گیٹ ٹوگیدر کا انعقاد گیا۔پروگرام کا آغاز پاک ماس سے ہوا۔ جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے فرمائی انہوں نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ ہمیں مثبت سوچ محبت اور قبولیت کے ساتھ اپنی خدمات کو جاری رکھنا ہے۔دوسروں سے حسد نہیں کرنا بلکہ ان کی کامیابیوں کو سراہا ہے تاکہ کلیسیا میں اتحاد فروغ پائے۔پاک ماس کے بعد بشپ صاحب نے تمام کمیشنزکو متعارف کروایا اوراْن کی خدمات کو سراہا۔
آخر میں سِنڈی کلیسیا کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا کہ ہم نے اپنی اپنی کمیشن میں رہتے ہوئے مختلف لوگوں اور گروپ کے ساتھ مل کر سِنڈی کلیسیا کے مقاصد روحانیت اور اس کے عزم کو فروغ دینا ہے۔ 

Add new comment

12 + 3 =