فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء کی چودھویں اْسقفی تقرری کی سالگرہ

مورخہ 24اپریل 2023کو فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے بشپ ہاؤس لاہور میں ڈایوسیزن کاہنوں کے ساتھ مل کر اپنی چودھویں اْسقفی تقرری کی سالگرہ نہایت عقیدت سے منائی۔
اس موقع پر پاک ماس کی قربانی خدا کی نذر گذرانی گئی۔ جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے فرمائی جبکہ ان کی معاونت ریورنڈ فادر آصف سردار وِ کر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور اور ریورنڈ فادر الماس جان نے کی۔د وران وعظ بشپ صاحب نے خدا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام کاہنوں کو بتایا کہ خدا نے ہمیں کہانت کے لئے چنا ہے اور کاہن بنا کر ہم سبھی کو عظیم مشن عطا کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شیطان ہمیں ہر وقت پھنسانے کے لئے منصوبے بناتا ہے لیکن ہمیں ہمیشہ مقدس یوسف کو بطور نمونہ اپناتے ہوئے ان کی طرح نہ صرف خدا کے وفادار رہنا ہے بلکہ دوسروں کے لئے ہمیشہ برکت کا باعث بنناہے۔ پاک ماس کے بعد کیک کاٹا گیا اس دن کو یادگار بناتے ہوئے تمام ڈایوسیزن کاہنوں نے بشپ صاحب کے ہمراہ ایک یادگاری گروپ فوٹو بھی بنائی۔ 

Add new comment

3 + 1 =