فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء کی تیرہویں اْسقفی تقرری کی سالگرہ

مورخہ 2 مئی 2022کو فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے بشپ ہاؤس لاہور میں ڈایوسیزن کاہنوں کے ساتھ مل کر اپنی تیرہویں اْسقفی تقرری کی سالگرہ نہایت عقیدت سے منائی۔
اس موقع پر پاک ماس کی قربانی خدا کی نذر گذرانی گئی۔ جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے فرمائی جبکہ ان کی معاونت ریورنڈ فادر آصف سردار وِ کر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور اور ریورنڈ فادر ظفر تنویر نے کی۔د وران وعظ بشپ صاحب نے خدا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام کاہنوں کو بتایا کہ خدا نے ہمیں کہانت کے لئے چنا ہے اور مقدس یوسف کو بطور نمونہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ان کی طرح دوسروں کے لئے ہمیشہ برکت کا باعث بنناہے۔ پاک ماس کے بعد کیک کاٹا گیا اس دن کو یادگار بناتے ہوئے تمام ڈایوسیزن کاہنوں نے بشپ صاحب کے ہمراہ ایک یادگاری گروپ فوٹو بھی بنائی۔ 

Add new comment

7 + 0 =