Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے 15 اگست سے SOPs کے مطابق چرچز کو عبادات کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔
فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ آج دنیا کا ہر انسان کورونا وائرس کے جان لیوا حملہ سے واقف ہے۔اس کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا۔بس احتیاطی تدابیر ہی ہیں۔جن پر عمل کر کے کورونا کے جان لیوا حملے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔یہ انسانوں کے ذریعے سے ہی ایک دوسرے میں منتقل ہاتا ہے۔لہذا ہم نے کرونا سے بچاؤ کے لیے 2 اہم فیصلے کیے ہیں۔پہلا انسان کو بچانا اور دوسرا ایمان کو بچانا۔
اس لیے لاہور اور دیگر شہروں کے چرچز کو اجتماعی عبادات کے لیے بند رکھا گیا لیکن انسان کو بھی بچانا تھا اور ایمان کو بھی لہذا 15 مارچ سے آئن لائن عبادات کے ذریعے مومنین کے ایمان کو مضبوطی بخشی گئی۔
15 اگست کو مقدسہ مریم کے آسمان پرجانے کی عید پورے ڈایوسیس میں شکرگزاری کے طور پر منائی جائے گی۔اس عید کے موقع پر شکر گزاری اور خوشی کے جذبات کے ساتھ مقدسہ مریم کی تاج پوشی کی جائے گی۔
16 ااگست بروز اتوار سے تمام گرجا گھر اجتماعی عبادات کے لیے تمام SOPs کے مطابق کھولے جائیں گے۔
Add new comment