Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
فضیلت مآب آرچ بشپ جوزف ارشد کا سینٹ پیٹر پیرش ایبٹ آباد کا پاسبانی دورہ
Monday, May 15, 2023
مورخہ 14 مئی 2023 کو، فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے سینٹ پیٹر پیرش ایبٹ آباد کا پاسبانی دورہ کیا۔سینٹ پیٹرز سکول کے بچوں نے ایک خوبصورت ٹیبلوکے ذریعے فضیلت مآب آرچ بشپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ بشپ صاحب نے چرچ کے احاطے میں درخت بھی لگایا۔بعد ازاں پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔ جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے فرمائی جبکہ ْان کی معاونت ریورنڈ فادر ناصر ولیم نے کی۔ دورانِ وعظ بشپ صاحب نے مومنین کے ایمان کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اپنے بچوں کی بھی ایمانی لحاظ سے تربیت کریں۔ پاک ماس کے بعدفضیلت مآب آرچ جوزف ارشد نے پیرش کے طلباء میں وظائف تقسیم کیے۔پروگرام کے آخر میں پاکستان کی معروف مسیحی گلوکارہ رافیا بانو نے فضیلت مآب آرچ بشپ جوزف ارشد کا لکھا ہوا مسیحی گیت گایا جیسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
Add new comment