فرانسسکن جماعت کی سسٹر سمیرا ارشد کی دائمی عہد بندھی

 مورخہ 15اپریل2023کو رینول سنٹر یوحنا آباد میں سسٹر سمیرا ارشد کی دائمی عہد بندھی ہوئی۔اس موقع پر یوخرستی عباد ت کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے فرمائی۔ اور دورانِ وعظ فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے سسٹر سمیرا ارشد اور اْن کی جماعت کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یسوع کی طرح اپنی صلیب اْٹھاتے ہوئے اْس کے  پیچھے چلنا اور اْس کے ساتھ وفادار رہنا ہے۔اس کے بعد سسٹر سمیرا نے پاک الطار کے سامنے اپنی دائمی عہد بندھی کے وعدے کئے۔جنرل سپیرئر سسٹر نے سسٹر سمیرا کو انگوٹھی پہنائی۔جو کہ خدا کے ساتھ دائمی عہد کی علامت ہے۔یاد رہے سسٹر سمیر ا کا تعلق سمبڑال سیالکوٹ سے ہے۔آپ 11نومبر1992کو پیدا ہوئیں۔چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔10اگست 2010کوفرانسسکن جماعت میں شامل ہوئیں۔10اگست2014 میں اپنی عارضی عہد بندی کی۔آپ نے 2023میں نوٹاڈیمکراچی سے بی۔ایڈ کا امتحان پاس کیا۔دْعا ہے کہ خدا سسٹر سمیرا کو اْن کی بلاہٹ میں ہمیشہ ثابت قدم رکھے۔
 

Add new comment

2 + 7 =