عزت مآب بشپ خالد رحمت کا کینٹ کلیسیا ہولی روزری کیتھڈرل میں والہانہ استقبال

مورخہ 11جولائی 2021 کوعزت مآب بشپ خالد رحمت  (بشپ آف کوئٹہ)کا کینٹ کلیسیا ہولی روزری کیتھڈرل میں والہانہ استقبال کیا گیا۔پولیس کے چاق و چوبند بینڈ نے بشپ خالد رحمت کو خوبصورت دھن بجا کر سلامی پیش کی۔ جبکہ مومنین کی جانب سے پھول اور ہار پہنائے گئے  اور روایتی  بلوچی پگڑی بشپ صاحب کو  پیش کر کے مومنین نے اپنی محبت کاا ظہار کیا۔
بعد ازاں پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی۔جس کی قیادت عزت مآب بشپ خالد رحمت نے کی۔  جبکہ ریورنڈ فادر عنایت گل(پیرش پریسٹ ،کینٹ کلیسیا ہولی روزری کیتھڈرل) اور ریورنڈ فادر سیسل نے معاونت کی۔
عزت مآب بشپ خالد رحمت نے مومنین کی محبت کے لیے اْن کا شکریہ ادا کیا اور کہا  وہ مومنین کے روحانی اور ایمانی جذبے کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خْداوند اس کلیسیاء کو اور زیادہ ایمانی وروحانی ترقی عطا کرے۔ 
آخر میں عزت مآب بشپ خالد رحمت  چرچ  کے خادمین میں دس سالہ خدمات  کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اْن میں شیلڈز تقسیم کیں۔ 
 

Add new comment

8 + 7 =