عزت مآب بشپ بنیی ٹریوس نے سینٹ تھامس پیرش ملیر کےبچو ں کو استحکام کا ساکر امنٹ دیا

 سینٹ تھا مس پیر ش ملیر کے لیے دوہر ی خوشی کا سما ء تھا جب پہلی بارآرچ بشپ بنیی ٹریوس کا مومنین نے  پرتپاک استقبال کیا۔مختلف خاندانوں کی جانب سے کو اجرک اور پگڑی  پیش کی گئی۔
پاک ماس کی قیادت اقدس مآب آرچ بشپ بنیی ٹریوس نے کی اور اقدس قربانی کو اپنے ہاتھوں سے گزارنی۔انہوں نے اپنے واعظ میں سب سے پہلے اپنے خوشی کا اظہار کیا کہ آرچ بشپ منتخب ہو نے کے بعد میر ے لئے پہلا موقعہ ہے کہ میں استحکام کا ساکرامنٹ دوں اور وہ بھی ملیر میں،جہاں میں جب فادر تھا تو میں اپنی خدمت کا وقت آپ سب کے ساتھ گزارہ تھا ۔  بشپ جی نے اپنی زندگی کے تجربے کو مومنین کے ساتھ شئیر کیا۔ آخر میں فادر انتھنی ابراز نے سب سے پہلے بشپ بنیی ٹریوس کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے اس دعوت کو قبول کیا اورملیر کے بچو ں کو استحکام کا ساکرامنٹ دیا۔ ساتھ ہی پاسٹرل ٹیم اور علاقہ انچاچ ماسڑ بابر، اور اُن تمام گروپس، میڈیاٹیم اور مومنین کا بھی شکر یہ ادا کیا کہ جنھوں نے اس خوبصورت عبادتی پروگرام کو کامیاب بنایا۔ سینٹ تھامس پیرش اور چرچ کی عید کے مواقع پر کیک کا ٹا گیا۔
 

Add new comment

1 + 1 =