عزت مآب بشپ ایمرٹس ارنسٹ بولینڈ (او۔ پی) خْداوند میں ابدی نیند سو گئے۔

 عزت مآب بشپ ایمرٹس ارنسٹ بولینڈ (او۔ پی) 10جولائی 1925کو آئی لینڈ میں پیدا ہوئے۔ سن 1949میں دومنیکن جماعت میں شامل ہوئے اور 9 جون 1955 کو کا ہن بنے۔ امریکہ میں کاہنانہ  خدمات کے بعد پاکستان تشریف لائے 17 مئی 1966 کو پوپ پال ششم نے انہیں ملتان کا تیسرا بشپ مقرر کیاجہاں انہوں نے 1984 تک ملتان ڈایوسیس کے بشپ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اپنے مشن کے دوران ملتان ڈایوسیس میں گرجا گھر،سکول اور سیمنریز تعمیر کروائیں۔اس کے بعد 1984سے 1990تک بہاولپور کے سینٹ دومینک پیرش میں اپنی پاسبانی خدمات جاری رکھیں۔ 
1991 میں اپنے وطن امریکہ واپس چلے گئے۔اور 28 مئی 2023 کو97برس کی عمر میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔انہوں دومنیکن فریئرز قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
یاد رہے بشپ ایمرٹس ارنسٹ بولینڈ (او۔ پی) نے پاکستان دومینکن جماعت میں 34سال خدمت کی۔

Add new comment

8 + 2 =