Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
شمال مغربی نائیجیریا میں کیتھولک کاہن کو زندہ جلا دیا گیا۔
Tuesday, January 17, 2023
گزشتہ دنوں نائیجر یار یاست کے گاؤں کافین کورو میں مسلح افراد نے مقامی طور پر ایک کاہن کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی، جو جل کر ہلاک ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق کہ نائیجیریا کے گورنر الحاجی سانی بیلو ابوبکر نے اس حملے کو ”بے دین اور غیر انسانی“ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور مقامی سیکورٹی ایجنسیوں کو حملہ آوروں کا تعاقب کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا، اس طرح سے ایک کاہن کو قتل کرنایہ ظاہر کرتا ہے کہ اب ہم محفوظ نہیں ہیں، یہ دہشت گرد اپنے دماغ کھو چکے ہیں، اور اس قتل عام کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔
اپنی موت کے وقت، وہ سینٹ پیٹر اور پال کیتھولک چرچ میں پیرش پریسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس کے علاوہ، وہ اپنے علاقے میں کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا (CAN) کی مقامی شاخ کے چیئرمین تھے۔
Add new comment