سینٹ کیتھرین آف سی اینامشنریزآف سکول سسٹرز کی 25 سالہ خدمات کا جشن

گذشتہ دنوں سینٹ کیتھرین آف سی اینامشنریزآف سکول سسٹرز کی،اسلام آباد راولپنڈی ڈایوسیس میں 25 سالہ خدمات کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر پاپائی سفیر کرسٹوفر زخیا الخصیص،فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد بطور مہمانِ خصوصی تشریف لائے۔ سیکرڈ ہارٹ سکول کے بچوں نے بڑی گرم جوشی سے خوبصورت بینڈ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ پاک ماس کی قیادت پاپائی سفیر کرسٹوفر زخیا الخصیص نے فرمائی۔جبکہ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد جوزف اور ریورنڈ فادر آصف جان وِکر جنرل ان کے ہمراہ تھے۔ بشپ صاحب نے دوران وعظ سسٹرز کی خدمات کو سراہا اور جوبلی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا کرے آپ کی خدمت یوں ہی پھل دار ثابت ہوتی رہے۔ پاک ماس کے آغاز میں سسٹر مارتھا نے اپنی جماعت کا تعارف پیش کیا جبکہ سلور جوبلی کی موم بتی پاپائی سفیر کرسٹوفر زخیا الخصیص،فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، سسٹر نسرین گیام ڈیلیگیٹ سپیریئر اور سسٹر علوینہ نے روشن کی۔ پاک ماس  کے بعد ایک ورائٹی پروگرام پیش کیا گیا۔پروگرام کے آغاز میں دومنیکن سسٹرز کی جماعت اورحالات زندگی کو ویڈیو کے ذریعے پیش کیا گیا جس کی تیاری ریورنڈ فادر ناصر ولیم نے کروائی۔سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل کے بچوں نے نہایت خوبصورت اور منفرد انداز میں مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔ مشنریز آف اسکول کی سسٹر زنے بھی اپنی جماعت کے سفر اور خدمات کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔پاپائی سفیر کرسٹوفر زخیا الخصیص،فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کے دست مبارک سے تمام کاہنوں اور سسٹرز کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ خوشی کے اس موقع پر سلور جوبلی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Add new comment

2 + 3 =