سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھیڈرل فیصل آبادمیں بائبل میراتھن 2022 کا انعقاد

 مورخہ 7 تا 12 نومبر 2022 کوسینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھیڈرل فیصل آبادمیں عزت مآب بشپ اندریاس رحمت کی زیرِ نگرانی بائبل میراتھن 2022 کا انعقاد کیا گیا۔
 پروگرام کا آغاز کلامِ مقدس کو بشپ صاحب کی قیادت میں سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھیڈرل فیصل آباد سے  ہولی روزری چرچ تک جلوس کی صورت میں لے جایا گیا۔ میراتھن 2022 کا آغاز تکوین کی کتاب کی پہلی اور دوسری آیات کو مختلف زبانوں میں پڑھ کر کیا گیا۔اس میراتھن کے انتظامی امور کو دومینیکن فادر پاسکل پالوس، ساتھی فادرصاحبان اور بابو صاحبان نے بڑی جانفشانی سے انجام دیا۔
عزت مآب بشپ اندریاس رحمت، وکر جنرل فادر عابد تنویر،پاکستان بائبل کمیشن کے ڈائریکٹر ریورنڈفادر عمانوئیل عاصی،فادر صاحبان،سسٹر صاحبات، مسیحی اسکولوں کے اساتذہ،ہسپتال کا اسٹاف، بابو صاحبان اور فیصل آباد کے تمام پیرشز کے عامتہ المومنین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور برکتیں پائیں

Add new comment

7 + 12 =