Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کراچی میں اسپورٹس ایکسٹراوگنزا 2023 کا انعقاد
گزشتہ دنوں سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کراچی میں اسپورٹس ایکسٹراوگنزا 2023 کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد کھیلوں اور اسپورٹس مین جذبے کو فلاح بخشنا تھا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ تھے۔جنھیں سکاؤٹس نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مختلف شعبہ جات کے طلباء نے مہمان خصوصی اور ان کی والدہ ڈاکٹر صبیحہ عیسیٰ کو پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے اور مہمانوں کا استقبال کیا۔
فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ٹراوس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سکول کی انتظامیہ کو ایک کامیاب اسپورٹس ایکسٹراوگنزا 2023 کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے طلباء کو امن اور محبت کے علمبردار بننے کی تلقین کی اور کہا کہ یہ دنیا اور خاص طور پر پاکستان میں وقت کی ضرورت ہے۔
آخر میں ہاؤس چیمپیئنز،ڈلمیٹیئس ہاؤس کو دیا گیا جس نے 163 پوائنٹس حاصل کیے اور ٹورنامنٹ کے بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز ریمنڈ ہاؤس کے محمد مصطفیٰ کو دیا گیا جنہوں نے مجموعی طور پر 18 پوائنٹس حاصل کیے۔
Add new comment