سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل پیرش، کراچی، کے زیرِ اہتمام سلسلہ وار بائبل سٹڈی کا اہتمام کیا گیا

 مورخہ 5ستمبر بروز ہفتہ 2020کو کیتھولک بائبل کمیشن پاکستان کے الحاق و معاونت سے نوجوانوں کے سال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل پیرش، کراچی، کے زیرِ اہتمام سلسلہ وار بائبل سٹڈی کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ سلسلہ وار بائبل سٹڈی کا پانچواں سیمینار ہے کہ لٹل فلاورز نرسری ہال میں منعقد ہوا۔  حسبِ روایت پروگرام کی مہمانِ حضوصی بائبل مقدس تھی۔ پروگرام کا آغاز سسٹر جان کی دعا سے ہوا۔ ایم۔ سی کے فرائض ماسٹر پرویز اقبال نے ادا کیے۔ کیتھولک بائبل کمیشن کراچی کی جنرل سیکریٹری مسز شازیہ نے مقررہ سسٹر لیزا چوہان کا تعارف پیش کیا۔ جو کہ بحیثیت پرنسپل سینٹ جوزف کانونٹ سکول میں اپنی تعلیمی اور تدریسی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ مقررہ سسٹر لیزا چوہان نے دیے گئے عنوان  '' کنعانی عورت کی بدروح گرفتہ بیٹی کی شفاء''  کو نہایت سادگی اور خوبصورتی کے ساتھ مثالوں کے زریعے بیان کیا۔  سوال وجواب کے دوران شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل پیرش، کراچی کی کوارڈنیٹر مسز شازیہ ٹیلس نے اظہار ِ تشکر پیش کیا۔ 

Add new comment

1 + 4 =