Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ پال پیرش کے علاقے سینٹ جان میری ویانی چرچ میں پاک ظروف کی برکت
Friday, March 24, 2023
سینٹ پال پیرش کے علاقے سینٹ جان میری ویانی چرچ میں پاک ظروف کی برکت کیلئے خصوصی عبادت کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت تقدس مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے کی۔ مقامی کلیسیا نے بشپ بینی ماریو ٹریوس کا پرجوش انداز میں خیر مقدم کیا اور کیٹی کیزم اسکول کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔وعظ کے دوران بشپ صاحب نے تین نکات مخصوصیت، پاکیزگی اور خدمت پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں انہوں نے اپنے دست مبارک سے پاک ظروف کو برکت دی اور انہیں پاک بدن اور خون کیلئے مخصوص کیا۔
عبادت کے اختتام پر پورے پیرش کے مومنین نے تقدس مآب آرچ بشپ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ ریورنڈ فادر بینجمن شہزاد نے آرچ بشپ اور مومنین کا شکریہ ادا کیا۔
Add new comment