سینٹ پائس مائنر سیمنری میں اقدس یوخرست کی مقدسہ مریم کی عیدنہایت عقیدت سے منائی گئی۔

گزشتہ دنوں سینٹ پائس دہم مائنر سیمنری میں نہایت اقدس یوخرست کی مقدسہ مریم کی عیدبڑے جوش و خروش سے منائی گئی۔جس کی روحانی تیاری کیلئے نوینے کی عبادات کا انعقاد کیا گیا۔عید کی خوشی کا آغاز مقدسہ ماں کی تصویر اور اقدس یوخرست کو جلوس کی شکل میں بڑے شاہانہ انداز میں کیا گیا۔ تین مقامات پر جلوس کو روک کر مقدسہ مریم کی عزت اور شان میں روزی کے بھید پڑھتے ہوئے گرجا گھر میں داخل ہوئے جہاں یوخرستی سجدہ کی عبادت کی گئی۔ریورنڈفادر انتھونی ابراز نے پاک ماس کی قیادت کی اور فادر شہزاد ارشد نے اپنے وعظ میں نہایت اقدس یوخرست کی مقدسہ مریم کی عیدکے بھید پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ مقدس پیٹر جولین ریمارڈ وہ پہلی ہستی ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ مقدسہ مریم کیلئے نہایت اقدس یوخرست کی مقدسہ مریم کا لقب استعمال کیا۔پوپ پائس دہم اس لقب کے بارے میں کہتے کہ یہ لقب سب سے خوبصورت اور پر معنی لقب ہے۔02 فروری 1851 میں مقدسہ مریم نے مقدس پیٹر جولئین پر یہ واضح کیا ’میرے بیٹے کے تمام بھیدوں کیلئے جماعتیں ہیں لیکن صرف پاک یوخرست کیلئے نہیں ہے‘۔ بہت سالوں کی دعا، ریاضت اور روحانی اور اندورنی جنگ کے بعد پوپ پائس نویں کی حوصلہ افزائی سے مقدس پیٹر جولئین نے پاک یوخرست کی جماعت کا آغاز 13مئی1856 میں فرانس میں کیا۔ فادر شہزاد ارشد نے مقدس پوپ جان پال دوئم کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ان کو مقدسہ مریم کا پوپ بھی کہا جاتا ہے۔ مقدس پوپ جان پال کہتے ہیں کہ مقدسہ مریم پاک یوخرست کی خاتون ہیں اُس نے اپنی ساری زندگی پاک یوخرست کے ایمان میں گزاری اور اپنے کنوار پن اور پاک رحم کو متجسم کلمہ کیلئے پیش کیا۔ عبادت کے بعد کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی۔

Add new comment

4 + 0 =