سینٹ پائس دہم مائنر سیمنری کراچی میں مبشرانِ انجیل کیلئے سالانہ ریٹریٹ

سینٹ پائس دہم مائنر سیمنری میں مبشرانِ انجیل کیلئے سالانہ ریٹریٹ

 گزشتہ دنوں سینٹ پائس دہم مائنر سیمنری کراچی میں مبشرانِ انجیل کے لئے  پانچ روزہ سالانہ ریٹریٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مرکزی موضوع ”کاتھولک بپتسمائی تعلیمات“تھا۔ریٹر یٹ کے پانچ دنوں کے دوران،کلیسیائی تشکیل اور ساکرامنٹ،عہد عتیق میں بپتسمہ کے پیش نشانات،مقدس یوحنا اصطباغی کی منادی اور تو بہ کا بپتسمہ،خُداوند یسوع المسیح کا دریائے اردن میں پتسمہ لینا،مقدس یوحنا انجیل نویس کی بپتسمہ پر تعلیم،بپتسمہ کا تصور مقدس پولوس  رسول کے نقطہ نظر سے،کلیسیائی تاریخ میں بچوں کا پتسمہ،باضابطہ مسیحی شمولیت کے ساکرامنٹ،عید پاشکا اور بپتسمہ کے وعدوں کی تجدیداور مسیحی جنازے کی رسم بپتسمہ کا تسلسل جیسے عنوانات پر دھیان وگیان کیا گیا۔ 
اس ریٹر یٹ کے دوران آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے چوپان اعلیٰ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے مبشرا نِ انجیل سے ملا قات کی۔ بشپ جی نے مبشران انجیل سے پاکستان میں لطوریائی اصلاحات پر بات چیت کرتے ہوئے کہالطوریا کی وجہ سے کلیسیا ء بنتی ہے، لطوریا چرچ کی عبادت ہے، لطوریا کی وجہ سے آنے والی نسل کی تربیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا لطوریا میں مکمل فعال شرکت لازمی ہے تاکہ کلیسیاء الٰہی طورپر خدا کی محبت کا تجربہ کر سکے اور ایک اچھی اور معنی خیز لطوریا ادا کی جا سکے۔ ریٹر یٹ کے اختتام پر کیٹی کسٹ کیمشن کے انچارج ریورنڈ فادر آرتھر چارلس نے فضیلت مآب بشپ بینی ٹراوس، فادر نذر نواب، فادر شہزاد ارشد اور مائنر سیمرین کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ریٹر یٹ کے دوران مختلف طریقوں سے اپنی خدمات انجام دی۔ اس ریٹریٹ میں آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے مختلف پیرشز میں خدمت انجام دینے والے 60 سے زائد مبشران ِانجیل اور پاسٹرل ورکرز نے شرکت کی۔

Add new comment

1 + 6 =