سینٹ میریز پیرش گلبرگ میں پیرش پیریسٹ ریورنڈ فادر قیصر فیروز کی زیرِ نگرانی عالمی یومِ خواتین کے حوالے خصوصی پروگرام کا انعقاد

مورخہ 8مارچ 2021کو سینٹ میریز پیرش گلبرگ میں پیرش پیریسٹ ریورنڈ فادر قیصر فیروز کی زیرِ نگرانی عالمی یومِ خواتین کے حوالے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کا موضوع    ”بچوں کی تعلیم و تربیت میں عورت کا کردار تھا۔  پروگرام کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مریم (گائناکولوجسٹ) جبکہ مہمانِ گرامی مس شاہین (ڈایوسیس کوارڈینٹر فار وومن آرگنائزیشن) تھیں۔اس خوبصورت تقریب میں خو اتین کی بھاری  تعداد نے شرکت کی۔ 
ریورنڈ فادر قیصر فیروز  پیرش پیریسٹ آف سینٹ میریز پیرش گلبرگ نے  اس موقع پر ماوئں  اور بہنوں  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مسیحی  پہچان اور ایمان کو مضبوط بنانے میں مائیں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی مدد اور راہنمائی کریں  تاکہ وہ ہر مشکل  اور پریشانی میں مسیحی ایمان کو کبھی بھی ترک نہ کریں۔
  مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مریم  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ  اپنی بیٹیوں نے پیار کریں اور دوستانہ  رویہ رکھیں۔ اور بیٹوں اور بیٹیوں کو برابر ترجیح  دیتے ہوئے ان کی تربیت کریں۔
 مہمانِ گرامی مس شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت  کے کردار پر روشنی ڈالی کہ زندگی کے ہر میدان میں عورت کا کردار بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔خاندان اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عورت کاانمول کردار کسی بھی صورت  میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام کا تعارف پیش کرتے ہوئے ریورنڈ فادر سنیل عرفان نے کہا کہ پوپ فرانسس نے ماں کی گود کو چھوٹی کلیسیا کا نام دیا ہے جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ماں کی گودبچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے تاہم وقت ہے کہ تمام بہنیں،مائیں اور بیٹیاں ہر روپ میں اپنا فرض پہچانیں اور اسے نبھانے کی پوری کوشش کریں۔ 
مسں ِ ارم عمران نے مسیحی بچیوں کی پرورش، تربیت،اور مسائل پر بات کرتے ہوئے  والدین اور خصوصاً ماں کے کردار اورذمہ داریوں کو اْجاگر کیا۔ شرکاء میں سے بہت سی خواتین نے بھی  اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 
اس پروگرام میں دلچسپی کا مظہر مختلف مقابلہ جات رہے، جن میں  چنا چاٹ، دہی بڑے،حلوہ، مقابلہ کے علاوہ مہندی لگانے کا مقابلہ اور ماہیے اور گدِے کا بھی مقابلہ ہوا جس میں مکہ کالونی کی مدرز گروپ نے کامیابی حاصل کی۔دیگر مقابلہ جات میں بھی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انعامات حاصل کیے 
  پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر قیصر فیروز اور ان کی پاسبانی ٹیم نے بڑی محنت اور جانفشانی سے اس منفرد اور نرالے وومن ڈے کا انعقاد کیا۔
یقیناً ریورنڈ فادر قیصر فیروز  نے وومن ڈے منانے کی ایک منفرد روایت کا آغاز کیا ہے۔ جہاں اس  دن کو سیمینارز تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ جدت کو اپنانتے ہوئے اسے تخلیقی بنایا گیا۔ 

Add new comment

3 + 3 =