Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ میریز پیرش گلبرگ میں ایسٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
مورخہ 19مارچ2023 کو ریورنڈ فادر قیصر فیروز (پیرش پیریسٹ، سینٹ میریز پیرش گلبرگ لاہور)کی زیر سرپرستی سینٹ میریرن اور سینٹ تھامس یوتھ گروپ گلبرگ کے تعاون سے ایسٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی شیخ اسلم تھے۔جبکہ دیگر مہمانانِ گرامی میں شیخ اشرف،اشرف مسیح اور سہیل مائیکل شامل ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ مسیحی ٹیموں نے شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد مسیحی نوجوانوں کو نشے سے بچانا ہے۔
ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کھیل ایک ایسی سرگرمی ہے جو جسمانی اور ذہنی تندرستی کی ضمانت ہے اور نوجوان کے لیے کھیل بہت ضروری ہے جس سے نا صرف ان میں ٹیم سپرٹ بڑھتی ہے بلکہ امن، اتحاد اور نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے۔اور اس وقت ہمارے معاشرے میں امن اور سماجی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسٹر ٹورنامنٹ دراصل امن کا پیغام ہے۔
مہمانِ خصوصی جناب شیخ اسلم نے اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی افادیت کو بیان کی۔یہ ٹورنامنٹ گلبرگ ڈونگی گراونڈ میں کروایا گیا۔
Add new comment