سینٹ میریز پیرش گلبرگ لاہور کے زیرِاہتمام دیپ سے دیپ جلاؤ اور کرونا وائرس فنڈنگ پروگرام کا انعقاد

  مورخہ 14اگست 2021کو سینٹ میریز  پیرش گلبرگ لاہور کے زیرِاہتمام  دیپ سے دیپ جلاؤ اور کرونا وائرس فنڈنگ پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔اس تقریب کی صدارت جناب آشر جاوید قومی کیتھولک کمیشن برائے تعلیم کے چیف ایگزیکٹو آفسر نے فرمائی۔ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کے اس پروگرام کا مقصد اْن بچوں کے لئے دیپ جلانا ہے جن کے ماں باپ کروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے۔کروناوائرس کی پیداکردہ بے روزگاری کی وجہ سے بہت سے بچے سکول چھوڑ کر گھر بیٹھے ہوئے ہیں۔جواپنی چھ مہینے یا سال کی فیس ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سینٹ میریز پیرش گلبرگ کی پاسٹرل ٹیم اور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر یہ عہد کیا ہے کہ کوئی بھی سٹوڈنٹ فیس کی وجہ سے گھر نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے بتایا کہ دیپ سے دیپ جلاؤ کا مقصد یہی ہے کہ خْدا نے آپ کادِیا جلایا ہے اور آپ دوسروں کا دِیا جلائیں۔
14اگست کے پروگرام میں مِلی نغموں اور تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیاگیا۔پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایواڈسے نوازہ گیا۔
یہ پروگرام اس حوالے سے بھی تاریخ ساز تھا کہ اس پیرش کی معروف شخصیت جناب وکٹر ڈائنیل کو فرینڈ شِپ اور کیتھولک نقیب کی ڈایوسیس کی سطح اور قومی سطح پر خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایواڈ سے نوازہ گیا۔آخر میں جناب آشر جاوید قومی کیتھولک کمیشن برائے تعلیم کے چیف ایگزیکٹو آفسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور بتایا کہ زندگی آپ کو بہت سے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔اگر کوئی ایک موقع ہاتھ سے نکل جائے تو اسے ناکامی نہ سمجھیں بلکہ زندگی آپ کو بار بار مواقع فراہم کرتی ہے اور آپ اْن سے فائدہ حاصل کرکے کامیاب ہوسکتے ہیں۔  اس پروگرام میں معزز مہمانوں نے دیپ سے دیپ جلاکر سکولر شپ فنڈنگ میں فراخ دلی سے اپناحصہ ڈالا۔پروگرام کے اختتام میں ریورنڈ فادر سنیل عرفان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 
 

Add new comment

2 + 10 =