Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ میریز پیرش گلبرگ لاہور میں عالمی یومِ خواتین بڑی دھوم دھام سے منایا گیا
Saturday, March 11, 2023
مورخہ 07مارچ 2023کو سینٹ میریز پیرش گلبرگ لاہور میں ریورنڈ فادر قیصر فیروز کی زیرِِ قیادت عالمی یومِ خواتین بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عورت کا ہر روپ خدا کے منصوبے کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیٹوں اور بیٹیوں کو تعلیم و ہنر کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔اس تقرب کی مقرر محترمہ سستر جین وین (کیتھولک وومن آرگنائزیشن۔نیشنل ڈائریکٹر) نے خواتین کی راہنمائی کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے مقرر کردہ موضوع پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم عورت کو باشعور بناتی ہے نیز خاندان اور سماجی ترقی کے لیے عورت کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔
علاوہ ازیں ماوئں اور بیٹیوں نے کھانا بنانے اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
Add new comment