سینٹ میریز پیرش گلبرگ لاہور میں ریورنڈ فادر فرانسس صابر (سردارِاعلٰی۔کیپوچن برادری) اور ریورنڈ فادر قیصر فیروز (ڈائریکٹر رابطہ منزل) کی 18ویں کاہنانہ سالگرہ نہایت دْھوم دھام سے منائی گئی

 مورخہ  4جولائی  2021کو  سینٹ میریز  پیرش گلبرگ  لاہور میں ریورنڈ فادر فرانسس صابر (سردارِاعلٰی۔کیپوچن برادری) اور ریورنڈ فادر قیصر فیروز (ڈائریکٹر  رابطہ منزل)  کی 18ویں کاہنانہ سالگرہ  نہایت دْھوم دھام سے منائی گئی۔ اس موقع پر شکر گزاری کے لیے پاک ماس کی اقدس قربانی  خدا کی نذر کی گئی۔ ریورنڈ فادر فرانسس صابر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اپنی بلاہٹ کو جاننے اور خدا کے تاکستان میں خدمت کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ فصل تو بہت ہے لیکن مزدور تھوڑے ہیں۔
ریورنڈ فادر قیصر فیروزنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہانت خدا کی طرف سے ایک بہت بڑی  برکت ہے اورمیں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اْس نے مجھے اس خدمت کے لیے چنا اور آج میں اس خد مت کے اٹھارہ سال  پوری وفاداری مکمل کر رہا ہوں۔
مومنین نے اس موقع پر فادر صاحبان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ہوا میں غباروں کو بلند کیا گیا  جس پر خوبصورت دْعائیں درج تھیں  نیز فادر صاحبان کو ہار پہنائے گئے اور آخر میں 18ویں کاہنانہ  سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
 

Add new comment

3 + 6 =