Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ میریز پیرش گلبرگ لاہور میں روزوں کے موسم کی تیاری کے لیے سیمینار کا انعقاد
گزشتہ دنوں سینٹ میریز پیرش گلبرگ لاہور میں روزوں کے موسم کی تیاری کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے تمام شرکا ء کو خوش آمدید کہا اور مسیحی روحانیت کے تین سنہری اصول یعنی روزہ،دْعا اور خیرات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ان سیمینارز کا مقصد اپنے آپ کو روزوں کے موسم کے لیے تیار کرنا ہے۔
ریورنڈ فادر جان جوزف نے بائبل مقدس کی روشنی میں روزے کو بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ پْرانے عہد نامے میں نبیوں نے روزے کے معاشی پہلو پر زور دیا ہے کہ روزہ سماجی انصاف کو فروغ دینے کا باعث ہے۔نئے عہد نامے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ روزوں کا یہ موسم ایک باطنی سفر ہے جو ہمیں توبہ اور تبدیلی کی دعوت دیتا ہے۔
محترمہ سسٹر مارتھا فرانسس نے کیتھولک کلیسیا میں روزے کی روایت پر روشنی دالی۔انہوں نے روزے کی روحانیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ روزہ ہمیں ایمان،حلیمی،دْعا اور روحانی نظم و ضبط کی دعوت دیتا ہے۔
Add new comment