سینٹ میریز پیرش جامکے چیمہ میں تین گرجا گھروں کی تقدیس

سینٹ میریز پیرش جامکے چیمہ میں تین گرجا گھروں کی تقدیس

گزشتہ دنوں سینٹ میریز پیرش جامکے چیمہ ڈسکہ سیالکوٹ میں تین گرجا گھروں کی تقدیس فضلیت مآب آرچ بشپ سبٹین فرانسس شاء کے دستِ مبارک سے ہوئی
جن میں سینٹ میریز کیتھولک چرچ بھٹے وڈ، سینٹ میریز کیتھولک چرچ چھارنوالہ اور سینٹ میریز کیتھولک چرچ گہوکل شامل ہیں۔۔
 پروگرام کا آغاز روزری کی عبادت سے ہوا اور پھر یوخرستی قربانی گذرانی گئی جسکی قیادت چوپانِ اعلیٰ بشپ سبٹین شا ء نے کی اور معاونت کے فرائض فادر وکٹر سویرا نے ادا کئے۔  دورانِ پاک ماس بشپ جی کے دستِ مبارک سے  تین گرجا گھروں کی تقدیس ہوئی اور 73 افراد نے استحکام کا ساکرامنٹ حاصل کیا۔
فضلیت مآب آرچ بشپ سبٹین فرانسس شاء نے دوران ِوعظ مومنین کے ایمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں نئے گرجا گھر آپ سب کے زندہ اور مضبوط ایمان کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔نیز انہوں نے تمام شرکا کو مبارک باد پیش کی۔

Add new comment

2 + 0 =