سینٹ میریز ایجوکیشن سکول سسٹم مریم آباد میں سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔

  مورخہ 9 نومبر 2021کو سینٹ میریز ایجوکیشن سکول سسٹم مریم آباد میں سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔سکول کے بچوں کو چار ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جن کے نام مقدس متی ٹیم،مقدس لوقا ٹیم،مقدس مرقس ٹیم  اور مقدس یوحنا ٹیم تھے۔ان ٹیموں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے۔پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات دیئے گئے جبکہ پلے گروپ اور نرسری کلاس کے بچوں میں سکول بیگ تقسیم کئے گئے۔پروگرام کے آخر میں سکول  پرنسپل ریورنڈ فادر طارق جارج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے غیر نصابی سرگرمیوں پر زور دیا اور ان کی اہمیت کو اْجاگر کرتے ہوئے والدین کو یہ تاکید کی کہ وہ بچوں کی نصابی سرگرمیوں پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی دھیان دیں تاکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما بہتر ہو سکے ۔نیز تمام اساتذہ اور بچوں کو مبارکباد پیش کی۔  
 

Add new comment

3 + 5 =