سینٹ مونیکا ماڈل سکینڈ ری اسکول میں کمپیوڑ لیب اور لا ئبر یری کاافتتاح

سینٹ مونیکا ماڈل سکینڈ ری اسکول میں کمپیوڑ لیب اور لا ئبر یری کاافتتاح

 ۱۲ اکتوبر ۲۲ بروز جمعہ سینٹ مونیکا ماڈل سکینڈ ری اسکول میں کمپیوٹر لیب اور لا ئبر یری کے افتتاح کے ساتھ ساتھ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں A+اورAگریڈ حاصل کرنے والے تمام طلباء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی عبادت کا انعقاد کیا گیا۔پاک ماس کی قیادت آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے چوپانِ اعلیٰ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے کی اور معاونت ریورنڈ فادر نذر نواب اور ریورنڈ فادر افضل گلفام نے کی۔ پرنسپل مسز صائمہ جواد نے آرچ بشپ کوپورے اسکول کا دورہ کروایااوراپنے چند مسائل بشپ جی کے گوش گزار کیئے۔ اسکول کے دورے کے بعد کمپیوٹر لیب اور لا ئبر یری کا باقاعدہ ربن کا ٹ کر افتتا ح کیا گیااورساتھ ہی آرچ بشپ نے کمپیوٹر آن کرکے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اِس کے بعد میٹرک کے A+ اور A گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کو ایوا رڈزسے نواز گیا اور اُن کی حوصلہ افز ائی کی گئی۔تاکہ آنے واے دنوں میں طلباء مزید محنت کریں۔طلباء میں ایوارڈز کی تقسیم بد ست ِمبارک عزت مآب بشپ بینی کے دستِ مبارک سے تکمیل کو پہنچی۔
 

Add new comment

1 + 1 =