سینٹ مارک کیتھولک چرچ گوجرانوالہ میں نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس، کاریتاس پاکستان، لاہور کے تعاون سے انٹرنیشنل پیس ڈے کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

مورخہ21 ستمبر 2021 کو سینٹ مارک کیتھولک چرچ گوجرانوالہ میں پیرش پریسٹ کی زیر قیادت، نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس، کاریتاس پاکستان، لاہور کے تعاون سے انٹرنیشنل پیس ڈے کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتبِ فکر اور مذاہب سے جن میں مسیحی، مسلم، سکھ اور ہندو شامل ہیں، راہنماؤں نے،  اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت فرمائی۔ اِس موقع پر مذہبی راہنماؤں نے اِس بات پر زور دیا کہ دنیا میں امن صر ف اُسی صورت ممکن ہے جب تک تمام مذاہب کے افراد ایک دوسرے کے لیے دِل میں احترام اور محبت نہ رکھیں۔ اِس پروگرام کا مقصد ملکی اور عالمی سطح پر یہ پیغا م بھی دینا تھا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہم سب متحد ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ 
 

Add new comment

10 + 2 =