سینٹ مائیکل پیر ش میں کاریتاس پاکستان کراچی نے حفظان صحت کے اصولوں اور کویڈ 19 پر مبنی آگاہی سیشن منعقد کیاگیا

 مورخہ 30 جون 2019 کو سینٹ مائیکل پیر ش میں کاریتاس پاکستان کراچی  نے حفظان صحت کے اصولوں اور کویڈ 19 پر مبنی آگاہی سیشن منعقد کیا۔ ریورنڈ فادر افتخار اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے جبکہ جناب منشا نور ایگزیکٹو سیکرٹری کاریتاس پاکستان کراچی بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔مسٹر سرفراز انور پروجیکٹ آفیسر نے حفظان صحت اور کویڈ19سے بچاؤ پر سیشن لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جسم کی صحت اور اسے تندرست رکھنے کے لیے ذاتی صفائی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا روزانہ  دانت صاف رکھنا،صاف کپڑے پہننا اور خاص طور پر کھانا کھانے سے پہلے اور واش روم استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھونے کی عادت اپنا نا بہت ضروری ہے۔ مہمان خصوصی ریورنڈفادر افتخار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کاریتاس کی ٹیم نے مجھے اس پروگرام کے بارے میں بتایا تو میں بہت خوش تھا کیونکہ یہ پروگرام بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا جب میں مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو پان،گوٹکا کھاتے اور سگریٹ پیتے دیکھتا ہوں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ مزید کہا جس طرح مختلف کمپنیاں اپنی پروڈکٹس کی تشہر کرتی ہیں اسی طرح ہمیں بھی آج یہاں جو کچھ سیکھا ہے اس کی تشہرکرنی ہے تاکہ ہماری صحت اچھی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ گندگی ہماری صحت کے لئے اور ہمارے ماحول کے لیے خطرناک ہے اس لیے ہمیں ہمارے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنا ہے۔فادر موصوف نے  کا ریتاس پاکستان کراچی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔پروگرام کے آخر میں کاریتاس پاکستان کراچی کی جانب سے تمام شرکاء میں حفظان صحت اور کویڈ19 سے بچاؤ پر مبنی حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں۔

Add new comment

3 + 5 =