سینٹ مائیکل پیرش کے علاقہ میرخان گوٹھ لیاری ٹاؤن میں سینٹ اینڈریو کیتھولک چرچ کا سنگ ِبنیاد رکھ دیا گیا۔

foundation stone ceremony

گزشتہ دنوں سینٹ مائیکل پیرش کے علاقہ میرخان گوٹھ لیاری ٹاؤن میں چرچ کے لئے چار پلاٹ خریدے گئے۔اس چرچ کا نام سینٹ اینڈریو کیتھولک چرچ رکھا گیا ہے اور اس کی چار دیواری کی سنگ بنیاد آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس کے دستِ مبارک سے رکھی گئی۔ 
 اس موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذرگزرانی گئی۔دورانِ وعظ بشپ بینی نے بتایا کہ یہ جگہ خدا کی موجودگی سے پاک ہوگی جب پاک صندوق میں یسوع مسیح پاک یوخرست کے ذریعے سے موجود ہوگا۔
 بعدازاں بشپ جی نے گینتی اور بیلچہ چلاکر بلاک رکھ کرچرچ کی بنیاد رکھی۔اس دوران آتش بازی کی گئی اور مومنین نے بڑی خوشی کا اظہار کیا۔ چرچ کمیٹی کی جانب سے عزت مآب بشپ بینی ٹراوس کو،اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کاگلدستہ پیش کیا گیا۔
آخر میں خوشی کے موقع پر تمام مومنین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

Add new comment

1 + 6 =