Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ فلپس کیتھولک چرچ میں ایک روزہ داستانِ کلوری پر مبنی سیمینار
Monday, March 27, 2023
مورخہ 26 مارچ 2023 سینٹ پیٹر اینڈ پال پیرش کے علاقہ سینٹ فلپس کیتھولک چرچ سرگودھا میں ریورنڈ فادر فیبین پال پیرش پریسٹ کی زیر ِ نگرانی ایک روزہ داستان کلوری پر مبنی ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں پیرش کے تینوں کاہنوں ریورنڈ فادر فیبئین پال، ریورنڈ فادر لیونارڈ سٹیگر (ایم ایچ ایم)، فادر آسٹن(ایم ایچ ایم)اور برادر نعمان (او پی) نے شرکت کی۔اس سیمینارمیں مسیح یسوع کی صلیبی موت اور کلوری کی راہ میں آنے والی مشکلات اور پریشانیوں کو تفصیلاً بیان کیاگیا۔اس کے علاوہ یسوع کی اذیت اور دْکھوں کے حوالے سے دو ٹیبلوز پیش کئے گئے نیز سینٹ فلپس کیتھولک چرچ کی کوائر نے گیتوں کے ذریعے یسوع کے دْکھوں کا تذکرہ بیان کیا۔
Add new comment