Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ فلپس پیرش میں 65 یوخرست کے خادمین مخصوص کئے گئے
Friday, November 04, 2022
21 اکتوبر کو سینٹ فلپس پیرش میں 65 پاک یوخرست کے خادمین کو آرچ بشپ بینی ماریو کے دستِ مبارک سے مخصوص کیا گیا۔ پیرش کے تمام علاقوں سے پاک یوخرست کے خادمین کا چناؤ کیا گیا۔ گذشتہ 4 مہینوں سے بھرپور تیاری کروائی گئی مختلف کاہنوں خاص کر پیرش پریسٹ فادر شاہد بوٹا، فادر عرفان ولسن، فادر کامران ڈنئیل، فادر شہزاد ارشد اور فادر مارس جاوید (او پی)نے پاک یوخرست کے خادمین کو تربیت دی۔ پروگرام کا آغاز بشپ جی کے پرُتپاک استقبال سے کیا گیا اورکیٹی کیزم اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا۔ جس کے بعد خدا کی نذر اقدس قربانی گذرانی گئی۔ آرچ بشپ نے پر فضل پیغام کے ذریعے مومنین کو پاک یوخرست کے خادمین کی خدمات، روحانیت اور ذمہ داریوں پر توجہ دلائی اور اپنے کام میں وفاداری اور نیک نیتی کے ساتھ کرنے کی ہدایت کی۔
جس کے بعد انہوں نے یوخرست کے خادمین کو برکت دی۔
Add new comment