سینٹ فرانسِس کیتھیڈرل حیدرآباد میں خواتین کا عالمی دن بہت جوش و جذبے سے منایا گیا

سینٹ فرانسِس کیتھیڈرل حیدرآباد کے علاقے جی۔ او۔ آر کالونی میں خواتین کا عالمی دن بہت جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پروگرام کے آغاز میں بچوں نے خوبصورت انداز سے شرکا کوخوش آمدید کہا۔ سسٹر آر سی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو مختلف طریقے سے ہراساں کیا جاتا ہے اور بہت قسم کے ظلم کا سامنا خواتین کہتی ہیں اور بس کر رہ جاتی ہیں لیکن خداوند نے عورت کو بڑی عظمت اور برکت دی ہے اوراسے یسوع مسیح کی شاگردہ ہونے کا رتبہ ملا ہے اور عورت ہی نے خداوند یسوع مسیح کو جنم دیا جو ہمارا نجات دہندہ ہے۔ معاشرے میں بڑی بڑی ذمہ داریاں اور ماں، بیوی، بہن،بیٹی اوربہو جیسے بڑے رشتوں کو وفاداری سے نبھاتے ہوئے خواتین زندگی بسر کر رہی ہیں۔ اس لیے آج کا دن ہمیں یہ تحریک دیتا ہے کہ ہم تمام دنیا کی خواتین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کریں اور ہمیشہ اْنہیں اپنی دعاوئں میں یاد رکھیں۔

Add new comment

1 + 1 =