سینٹ روکس پیرش پسرور میں مقدسہ مریم کی رسمِ تاج پوشی

مورخہ 31مئی2023کو سینٹ روکس پیرش پسرور میں مقدسہ مریم کی رسمِ تاج پوشی نہایت عقیدت سے کی گئی۔ریورنڈ فادر ایوب رحمت پیرش پریسٹ نے پاک ماس خدا کی نذر گزرانی جبکہ اْن کی معاونت ریورنڈ فادر عمانیوائیل احمد اوربرادر محسن انتھنی نے فرمائی۔ ریورنڈ فادر عمانیوائیل احمد نے مقدسہ مریم کی عظمت اور تعظیم کو  بیان کیا۔انہوں نے مقدسہ مریم کی وفاداری اور خدا پر بھروسہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم ماں مریم کی عزت اور احترام کریں کیونکہ خدا ماں کی دعاؤں کے وسیلہ سے ہمیں برکات فضائل عطا کرتا ہے۔مزید کہا کہ ہم مقدسہ مریم کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھیں نیز دوسروں کے لئے خوشیوں کا وسیلہ بن۔تمام کلیسیا کی نمائندگی کرتے ہوئے نور کرامت نے مقدسہ مریم کو تاج پہنا کر تاج پوشی کی۔ (ایف۔ایم۔سی۔کے)سسٹر ز کی راہنمائی میں سینٹ ونسٹ ہوسٹل کے بچوں نے  ٹیبلو پیش کرتے ہوئے مقدسہ مریم سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
 آخر میں ریورنڈ فادر ایوب رحمت پیرش پریسٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ 
 

Add new comment

11 + 4 =