سینٹ دومینیک پیرش فیصل آباد میں نوجوانوں کیلئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

مورخہ26 مارچ 2023 کو سینٹ د ومینیک پیرش فیصل آباد میں ریورنڈ فادر عابد تنویر وِکر جنرل آف    فیصل آباد ڈایوسس کی قیادت میں نوجوانوں کیلئے سیمینار منعقد کیا گیا۔جس کا موضوع     ”مختلف گروپس کاچرچ میں کردار، سوشل میڈیا کا استعمال اور آگاہی“تھا۔ اِس سیمینار کے سپیکر اور ٹرینر مسٹر شفقت عمانوئیل تھے۔اِس سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں آگاہی اور شعور کو پید ا کرنا تھا کہ وہ کس طرح چرچ کی خدمت میں اپنے آپکو بہترطور پر پیش کر سکتے ہیں۔مسٹرشفقت عمانوئیل نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو آگاہی دی اور شعور بیدار کیا۔ اس ٹریننگ میں نوجوانو ں نے اپنے پیرش کی مشکلا ت اور چیلینجزز کی نشاندہی کرتے ہوئے اس بات کا ارادہ کیا کہ وہ پیرش میں یوتھ گروپس کو از سر نو تشکیل دے کر چرچ اور ڈایوسس کی خدمت میں اپنے آپکو پیش کریں گے۔ سیمینار کے اختتام پر ریورنڈ فادر عابد تنویر نے تمام نوجوانوں،علاقہ انچارج بابو الیاس تنویر،انتظامیہ اور خصوصی طور پر سیمینار کے سپیکر شفقت عمانوئیل کا شکریہ ادا کیا۔ 

Add new comment

11 + 1 =