Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ جیوڈز پیرش میں شجرکاری مہم کا آغاز
مورخہ 14 جون 2023کو سینٹ جیوڈز پیرش میں کار یتا س پا کستان کراچی کے تعاون سے شجر کاری کی مہم کا آغاز کیاگیا۔جس میں پیرش کے مختلف علاقوں سے گروپس نے شرکت کی۔ مہم کا آغاز پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر روبنسن سیمو ئیل کے پودا لگانے سے ہوا۔ اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فادر موصوف نے بتایا کہ درخت نہ صر ف ہمیں آکسیجن دیتے اور ہمیں زندہ رکھتے ہیں بلکہ ماحول کا بھی خوبصورت بناتے ہیں۔اس ئے ہمیں نہ صرف پودے لگانا ہے بلکہ اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ بعدازاں ڈیکن عقیل اختر، پاسڑل ٹیم اور گروپس نے بھی پودے لگائے۔ اس مو قع پر پیرش میں پھلدار اور پھول دارپودے لگا ئے گئے۔ جن کی بدولت آنے والے دنوں میں پیرش کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور ماحول بھی خوشگوار رہے گا۔ آخر میں پیرش پر یسٹ ریورنڈ فادر روبنسن سیمو ئیل نے کار یتا س پاکستان کراچی کی ٹیم اور تمام آنے والے گروپس کا شکریہ ادا کیا۔
Add new comment