سینٹ جیمس کیتھولک چرچ سیالکوٹ کینٹ پیرش کے سینٹر توپ خانہ میں مقدس پادرے پیؤ کی 136سالہ سالگرہ نہایت عقیدت سے منائی گئی۔

مورخہ 25مئی 2023کو سینٹ جیمس کیتھولک چرچ سیالکوٹ کینٹ پیرش کے سینٹر توپ خانہ میں  مقدس پادرے پیؤ کی 136سالہ سالگرہ نہایت عقیدت سے منائی گئی۔اس پْر مسرت موقع پر ریورنڈ فادر اشرف گِل پیرش پریسٹ کی سرپرستی میں ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی۔جبکہ اْن کی معاونت ریورنڈ فادرولیم بشارت اور ریورنڈ فادرکلارنس حیات نے فرمائی۔ریورنڈ فادر بابر نے مقدس پادرے پیؤ کی زندگی پر خوبصورت وعظ پیش کیا۔پاک ماس کے بعد  مقدس پادرے پیؤ کی 136سالہ سالگرہ کیک بھی کاٹا گیا۔مومنین نے کاہن صاحبان کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ہار اور مالائیں پہنائیں۔
یاد رہے مقدس پادرے پیؤ کے نووینہ کا آغاز ریورنڈ فادر پاسکل کلیمنٹ نے کیا جسے تاحال فادر اشرف گِل نے جاری وساری رکھا ہے۔ 

Add new comment

1 + 1 =