سینٹ جوزف کیتھولک چرچ سیالکوٹ میں فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے پاسبانی دورہ کیا۔

 مورخہ 6نومبر2021کو سینٹ جوزف کیتھولک چرچ سیالکوٹ میں فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے پاسبانی دورہ کیا۔پاک ماس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء  نے فرمائی جبکہ اْن کی معاونت ریورنڈ فادر جوزف جولیس اور ریورنڈ فادر عدنان رشید نے کی۔دورانِ وعظ بشپ جی نے بتایا کی مقدسہ مریم  ملکہِ رحم ہے جس طرح اْس نے قانائے گلیل کی شادی میں مدد کی بالکل اْسی طرح  اب وہ اپنی سفارشوں کی بدولت ہماری مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔اس بابرکت موقع پر  50سے زائد بچوں نے بشپ صاحب کے دستِ مبارک سے استحکام کا ساکرامنٹ حاصل کیا۔مقدسہ مریم سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے  مقدسہ ماں کی رسمِ تاجپوشی بھی ادا کی  گئی۔مومنین نے بشپ صاحب کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار نوٹوں کے ہار پہنا کر کیا۔
پروگرام کے آخر میں ریورنڈ فادر جوزف جولیس نے بشپ صاحب،پاسٹرل ٹیم اور تمام مومنین کا شکریہ  ادا کیا۔ 
 

Add new comment

15 + 0 =